, ,

المرکز روحانی کوٹری شریف میں ختم القرآن کی تقریب 27 ویں شب کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان جامع مسجد غوثیہ المرکزِ روحانی کوٹری شریف میں تراویح ختم القرآن کی تقریب 27 ویں شب کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد کی گئی، مرکزی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت 750 معتکف خواتین و حضرات نے حاصل کی،تقریب کا سلسلہ بعد از نماز ظہرتلاوت قرآن شریف سے کیاگیا۔ پورے پاکستان معتکف حضرات نے نعتؐ رسول مقبولؐ کے نذرانہ پیش فرمائے یہ سلسلہ نمازعصر تک جاری رہا۔ نمازعصر کے بعد پہلا خصوصی خطاب رکن سپریم کونسل صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب حماد ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالی نے سیرت سیّدنا غوث الاعظم دستگیر رحمت اللّہ علیہ اور روحانیت پر فرمایا، غوث پاک مادر ذات حسنی حسینی ولی اللّہ، شریعت اور طریقت کے رموز آشکار ہونے کے ساتھ ساتھ تقویٰ کے اعلٰی عہدے پر فائز ہونے کے باوجود اللّہ کے حکم شریعت پر گامزن رہے، اور اللّہ کے عشق کی خاطر جنگلوں ویرانوں میں جاکر ذکرِ الٰہی اور عشقِ الٰہی میں مستغرق رہے، اور حکم الٰہی پرجب دنیا کی طرف پلٹے اوروعظ نصیحت کاسلسلہ شروع فرمایا تو آپ کی محفل میں تاحد نگاہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود ہوتا، آپ فرماتے اے انسان تیرا زہد اور تیرا تقویٰ تیرے لباس میں نہیں بلکہ تیرے قلب میں پوشیدہ ہے، تو چاہے لباس عالمانہ پہن لے اپنا طور طریقہ چاہے درویشانہ اختیار کرلے اگر تیرا یہ دل اسمِ ذات اللّہ سے روشن و منور نہیں تو تیراشمار اللّہ کے نزدیک فاسقوں میں کیا جائے گا اس کے برعکس تیرا لباس پھٹا پرانا ہی کیوں نہ ہو تیرے اس لباس میں میل رچا بسا ہی کیوں نہ ہو اگر تیرا یہ دِل اسمِ ذات اللّہ سے روشن و منوّر ہے تو تیراشمار اللّہ کے نذدیک ایمان والوں میں کیا جائیگا، آپ رحمت اللّہ علیہ وقت کے غوث ہیں اور غوث الاعظم کے رتبے پر تا قیامت فائز رہیں گے، کجائی شریف اور دعا مرشد کریم پیش کی گئی
وقفہ افطار نماز مغرب لنگر اور نماز عشاء
ختم قرآن بعد تراویح تقریب منعقد کی گئی
چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ مرشد محترم جناب طلعت محمودگوھرشاہی مدظلہ العالی نے انتظامیہ جامع مسجد غوثیہ کو تحائف اور نظرانہ پیش فرمائے،

سابقہ عالمی امیرعلماء اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد سعید احمد قادری دامت برکات عالیہ کو مرکزی عالمی امیرمقرر کیا گیا، خصوصی خطاب میں چیئرمین سپریم کونسل طلعت محمودگوھرشاہی مدظلہ العالی نے فرمایا عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان خالصتاً ایک مذہبی اور روحانی تنظیم ہے جس کا فرقہ واریت مذہبی انتہا پسندی اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں انجمن سرفروشان اسلام کا مقصد ذکرِ اللّہ اور ذکرِ رسول ﷺ ہے، عوام کے دِلوں کو اسمِ ذات اللّہ کے ذکر سے چمکانا اور رسول اللّہ ﷺ کی محبت سے دِلوں کو سرشار کرناہے، اور جو لوگ اللّہ اور اِس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرتے ہیں اولیاء اکرام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارتے ہیں حقیقت میں وہی لوگ اللّہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں
المرکز روحانی اللّہ ھو پہاڑی خدا کی بستی کوٹری شریف میں جامع مسجد غوثیہ میں 1980 سے اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ملک بھر سے آئے ہوئے معتکف حضرات مرکزی اجتماعی اعتکاف میں اعتکاف کی سعادت حاصل فرماریے ہیں، تقریب کے اختتام پر سلاة السلام کا نظرانہ پیش کیاگیا۔ مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور کارکنان کی بھرپورتعداد میں شرکت آخر میں وطن پاکستان کی جشنِ آزادی اسلامی اعتبار سے 27 رمضان المبارک کی شب کو وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اجتماع میں خصوصی دعا کی گئی

IMG-20190504-WA0007IMG-20190602-WA0152IMG-20190602-WA0141IMG-20190602-WA0139IMG-20190602-WA0136IMG-20190602-WA0135IMG-20190602-WA0134

IMG-20190602-WA0132IMG-20190602-WA0131IMG-20190602-WA0126IMG-20190602-WA0114

IMG-20190602-WA0153IMG-20190602-WA0120IMG-20190602-WA0113IMG-20190602-WA0109IMG-20190602-WA0108IMG-20190602-WA0075IMG-20190602-WA0129IMG-20190602-WA0128IMG-20190602-WA0127IMG-20190602-WA0126IMG-20190602-WA0125

IMG-20190602-WA0140IMG-20190602-WA0133

IMG-20190602-WA0123

IMG-20190602-WA0121IMG-20190602-WA0118IMG-20190602-WA0117IMG-20190602-WA0115IMG-20190602-WA0112IMG-20190602-WA0111IMG-20190602-WA0104IMG-20190602-WA0103IMG-20190602-WA0101IMG-20190602-WA0099IMG-20190602-WA0095IMG-20190602-WA0094IMG-20190602-WA0092IMG-20190602-WA0093IMG-20190602-WA0089IMG-20190602-WA0087IMG-20190602-WA0085IMG-20190602-WA0084IMG-20190602-WA0082IMG-20190602-WA0081IMG-20190602-WA0080IMG-20190602-WA0079IMG-20190602-WA0078IMG-20190602-WA0077IMG-20190602-WA0075IMG-20190602-WA0073IMG-20190602-WA0070IMG-20190602-WA0067IMG-20190602-WA0066IMG-20190602-WA0062IMG-20190602-WA0059IMG-20190602-WA0051IMG-20190602-WA0041IMG-20190602-WA0040

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam