فرمانِ مُصطفٰیؐ “فاطمہؑ میرےؐ جگر کا ٹکڑا ہیں جس نے فاطمہؑ کو اذیت پہنچائی اسنے مجھےؐاذیت پہنچائی
3رمضان یومِ وصال
سلطان الفقر حضرتِ سیّدہ بی بی فاطمة الزہرہ سلام اللّہ علیہ
فرمانِ مُصطفٰیؐ
“فاطمہؑ میرےؐ جگر کا ٹکڑا ہیں جس نے فاطمہؑ کو اذیت پہنچائی اسنے مجھےؐاذیت پہنچائی “
(حدیثِ نبویؐ)
صدق کی معراج فاطمہؑ
اُولیا کا تاج فاطمہؑ
مصطفیٰؐ کا پارہِ جگر
مرتضیٰؑ کی لاج فاطمہؑ
انکا فیض ہی تو غوث میں
قطب میں ولی جلی میں ہے
عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ
صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ
مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ
صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
جس کا دامن ہے سادات کا دائرہ
شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ
عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
فاطمہ دینِ اسلام کی ناصرہ
حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، صابرہ
عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
جن کا نام مبارک ہے بی فاطمہؑ
جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
اِن کی عظمت کا ہے کب کسی کو پتہ
کب کسی پر عیاں اِن کا ہے مرتبہ
جس کی خاک قدم سرمۂ چشمِ مَہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
وجہِ تسکینِ قلبِ شہِ دو سَرا
راضیہ ، عابدہ ، ساجدہ ، شاکرہ
صابرہ ، زاہدہ ، صادقہ ، ذاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
قدسیوں کی در سیدہ بوسہ گہ
جس کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مہ
جس کا فیض جُدا اور بڑا مرتبہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام“
صالحہ ، صادقہ ، صائمہ ، صابرہ
فاطمہ ، کاملہ ، زاہدہ ، ذاکرہ
نورِ چشمِ نبی ، عابدہ ، شاکرہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمدؐ کی راحت پہ لاکھوں سلام
کلام : اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانؒ
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان