اقتباسات

درود شریف ذاکرِ قلبی کیلئے وصیلہ ہے

فضائل درودشریف

فرمان سلطان الفقر حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی

صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ یٙامُحٙمّدؐ

سلسلہ چشتیہ کا افضل درودشریف یہ ہی ہے خواجہ معین الدین چشتی ذکرکے بعد یہ ہی درود شریف پڑھتے تھے معلوم ہُوا اِسمِ اللّہ جلالی اور اِسمِ محمدؐ جمالی ہے لٙااِلٙہٙ اِلا اللّہ میں ذاتی نام اللّہ ہے باقی اشارات اور صفات ہیں محمدؐ رسول اللّہؐ میں ذاتی نام محمدؐ ہے جس کا کچھ لوک ضربوں سے ذکر کرتے ہیں محمد رسول اللّہؐ یا درود ابراہیمی ضربوں سے نہیں ہوسکتا لیکن صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ یا رسول اللّہؐ ضرب سے ہو سکتا ہے مگر اِس کا فیض صفاتی ہے اور جو لوگ اللّہ کے ذاتی اسم سے فیض حاصل کرتے ہیں وہ سرکارِ دوعالمؐ کے بھی ذاتی اسم سے فیض حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اِسمِ مُحٙمّدؐ کی ضرب سینے پر لگاتے ہیں اور جماتے ہیں صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ یٙامُحٙمّدؐ کرتے وقت سانس اندر کی طرف کھینچتے ہیں یعنی صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ سے سینے کی صفائی کرتے ہیں اور پھر لفظ محمدؐ سینے پر جماتے ہیں م قلب پر ح سری پر م خفی پر اور د روح پر ختم کرتے ہیں کیوں کے اِس کونقش کرنے میں دیرلگتی ہے اِس وجہ سے ہی اِسمِ محمدکو بعد میں پڑھا جاتا ہے کچھ لوگ کشف کیلئے اِسمِ جمال کی ضربیں لگاتے ہیں جیسا کے حضرت شیخ بہاء الدّین مشوری رح نے فرمایا کشف ارواح کا ایک طریقہ یہ ہے کہ یا احمدؐ داہنی طرف اوریامُحٙمّدؐ بائیں طرف پڑھے پھر دِل میں یٙارٙسُول اللّہؐ کی ضرب لگائے(اخبار الاخیارفارسی صفحہ نمبر199) ثابت ہُوا ذاتی فیض کی خاطر ضربوں اور سینے پرنقش کیلئے یہ درود شریف بہتر ہے لیکن تسبیح یا ودروظائف کے لئے درود ابراہیمی بہتر ہے (مینارہ نور صفحہ نمبر59,60)
جمعہ کے دِن حضورپاکؐ پر درودشریف پڑھنا افضل عبادت ہے درود شریف ذاکرِ قلبی کیلئے وصیلہ ہے

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًاo

’’بیشک اللّہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبیءِ (مکرمّ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کروo‘‘ الاحزاب، 33 : 56

ایک اور مقام پر ارشاد نبوی صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللّہ عنہ روایت کرتے ہیں :

’’میں نے عرض کیا یا رسول اللّہ صل اﷲ علیک وسلم میں آپ پر کثرت سے درود شریف پڑھتا ہوں۔ میں کس قدر درود شریف پڑھا کروں؟ آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جتنا چاہو اگر زیادہ کرو تو بہتر ہے میں نے عرض کیا ’’نصف‘‘ آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جتنا چاہو البتہ زیادہ کرو تو بہتر ہے میں نے عرض کیا دو تہائی۔ آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جتنا زیادہ کرو تو بہتر ہے میں نے عرض کیا۔ میں سارے کا سارا وظیفہ آپ کے لئے کیوں نہ کرو آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اب تیرے غموں کی کفایت ہوگی اور گناہ بخش دیئے جائیں گے۔‘‘ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الزهد، باب ماجاء فی صفة أوانی الحوض، 4 : 245، رقم : 2457

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان