اقتباسات

درود شریف اور ذاکرِقلبی

درود شریف اور ذاکرِقلبی
صحابہ اکرامؓ کا واقعہ ہے کہ جب ہم پر کوئی مصیبت آتی توہم درودشریف پڑھتے تھے۔ اس سے پہلے آپ کیا کرتے تھے؟ اس سے پہلے آپ ہر وقت اللہ اللہ کرتے رہتے تھے ۔اگر اللہ اللہ میں رکاوٹ ہوتی تو درودشریف پڑھتے ،اس طرح وہ رکاوٹ دورہو جاتی ۔
اب لوگ کہتے ہیں کہ دل سے درود شریف پڑھنا چاہیے ۔ابتدا ء میں دل سے درود شریف نہیں پڑھا جاسکتاکیونکہ دل کی دھڑکن ٹک ٹک کرتی ہے۔آپ ٹک ٹک کے ساتھ کس طرح درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔ٹک ٹک کے ساتھ تو اللہ اللہ ہی ہوسکتی ہے۔یعنی کہ جب دل کی دھڑکن کی ٹک ٹک اللہ اللہ کرے گی تو انسان کامیاب ہو جائے گا ۔ اسی طرح کئی ٹک ٹک مل کر بڑی مشکل سے لاالہ الااللہ پڑھیں گی اورپھراسی طرح مزید کئی ٹک ٹک مل کر لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہﷺپڑھیں گی۔اس وقت ہم کہیں گے کہ اب یہ شخص دل سے مسلمان ہوگیاہے۔اس وقت جب تم نماز پڑھوگے توساتھ وہ قلب بھی نماز پڑھے گا۔تم درود شریف پڑھو گے تو ساتھ قلب بھی درودشریف پڑھے گا ۔اس وقت درود شریف کے صحیح فیض کا علم ہوگا۔ایسے لوگ جو ذاکرِ قلبی ہوتے ہیں جب وہ درود شریف پڑھتے ہیں تو قلب بھی درود شریف میں لگ جاتاہے۔جب وہ نعت شریف پڑھتے ہیں تو قلب بھی نعت شریف میں لگ جاتا ہے۔ ایسے لوگ جب را ت کو سوتے ہیں تو قلب کبھی نعتیں پڑھتا رہتاہے۔کبھی درود شریف پڑھتاہے اور کبھی اللہ ھُو کرتارہتاہے ۔گھروالے کہتے ہیں کہ تم نعت پڑھ رہے تھے ،یا درودشریف پڑھ رہے تھے یا اللہ ھُو کررہے تھے تو وہ کہتاہے کہ میں توسورہا تھا مجھے پتہ ہی نہیں۔