اقتباسات

بادشاہ نے یہ مصرعہ کہہ دی ” اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں”

ایک بادشاہ کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے.
1( اندھا )
2( فقیر )
3( عالم )
4( عاشق)
🌹🌹🌹
بادشاہ نے یہ مصرعہ کہہ دیا👇🏻👇🏻👇🏻
” اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں”👉🏻👉🏻

اور سب کو حکم دیا کہ اس سے پہلے مصرعہ لگا کر شعر پورا کرو.

اندھے نے کہا:👇🏻
"اس میں گویائی نہیں اور مجهـ میں بینائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں”

فقیر نے کہا:👇🏼
"مانگتا پیسے مصور جیب میں پائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں”

عالم نے کہا:👇
” بت پرستی دین احمد میں کبھی آئی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں "

عاشق نے تو کمال کی حد کردی… کہا:👇👇
” ایک سے جب دو ہوئے پھر لطف یکتائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں”

اب آپ بھی اپنے انداز میں اس مصرع کو مکمل کریں آغاز میں کرتا ہوں👇👇.
دل کے دربار میں حسرتوں کی سنوائی نہیں
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں!