, ,

آستانہ فیصل آبادمیں مورخہ 26مئی بروز اتوارتلاشِ شبِ قدر اورشہادتِ مولاعلیؑ کے سلسلہ میں محفل پاک

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آباد کے زیرِاہتمام آج مورخہ 26مئی بروز اتوار آستانہ پرتلاشِ شبِ قدر اور شہادتِ مولاعلیؑ کے سلسلہ میں محفل پاک منعقد کی گئی۔

رات 11بجے صلوٰة التسبیح اور11:30 بجے سرکار کے خطاب کی ویڈیودکھائی گئی کس کے بعدمحفلِ نعت وذکرکا آغازہوا۔

حمدِباری تعالیٰ محمدنویدقادری نے پیش کی اور اس کے بعدمحمد نسیم آرائیں اورعبدالعزیزقادری نے نعتِ رسولِ مقبول کانذرانہ پیش کیا، مولاعلیؑ کی شان میں قصیدہ پڑھنے کی سعادت عبدالعزیزقادری نے حاصل کی، منقبتِ غوثیہ محمدرفیق قادری اورمنصب علی قادری اورقصیدہ مرشدی کی سعادت عبدالعزیزقادری نے حاصل کی اور اس کے بعدذکرِ لطائف کاآغازکیاگیا۔

دعاکے بعد حاضرین کوسحری کروائی گئی۔

IMG-20190527-WA0079 IMG-20190527-WA0081 IMG-20190527-WA0082 IMG-20190527-WA0083 IMG-20190527-WA0084 IMG-20190527-WA0087 IMG-20190527-WA0075 IMG-20190527-WA0077

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam